Friday, 19 August 2016

جہانریب خان گرافکس ڈیزائینر

رافع خان
FOto?

پروفائل

جہانریب خان گرافکس ڈیزائینر 
جہاں غریب غربت سے تنگ آکر اپنا حوصلہ پست کر کے مزدور کا پیشہ اپنا لیتا ہے،وہیں جہانزیب خان کا حوصلہ بلند دکھائی دیا اور ان کے اسی حوصلے کی بدولت کافی محنت اور لگن کے بعد انہیں بہترین گرافکس ڈیزائینگ سے نوازہ گیا، یہ صرف ایک اچھے گرافکس ڈیزائینر ہی نہیں بلکہ بہرین انسان،استاد اور دوست بہی ہیں۔
جہانزیب خان کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کامران ہائی اسکول سے حاصل کی اور انٹر سیفی کالج سے ۲۰۱۴ میں کیا ۔یہ بچپن سے ہی پڑھائی لکھائی کے چور تھے۔تعلیم سے کوئی خاص لگاؤ نا تھا یہ اپنے والد کے خوابوں کی تعمیل کے لیے جبرََ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ان کے گھریلو حالات کچھ خاص نہ تھے۔ان کے والد پوسٹ آفس میں بطور پیون اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جہانزیب خان کے مطابق ان کا بچپن عام بچوں سے مختلف رہا ہے ، نا کبھی ان کی شامیں آوارہ گردی میں کزری ، نا ہی کسی بُری عادت کا شکار ہوے۔چھوٹی عمر سے ہی ماحول اور ارد گرد سے بے نیاز بے تعلق رہنا ان کی ذات کا حصہ بن گیا۔نا انہیں پتنگ بازی سے دلچسپی تھی نا گلی ڈنڈے سے محبت تھی اور نا ہی انھیں کرکٹ بھاتی ،نا کنچے کھیلا کرتے تھے ہاں مگر کمپیوٹر سے خاص لگاؤ تھا،مگر غریب اور نازخ حالات کی مجبوری کے تہت ان کے والد انھیں کمپیوٹر نہ دلا سکے۔
جہانزیب خان گھر کے حالات سمجھتے ہوے آٹھویں کلاس سے ہی طیّب مارکٹ میں کسی کمپیوٹر کی دکان پر ۴۰۰ روپے ہفتہ وار کام کرنے لگے اور کمپیوٹر کے متعلق معلومات بھی حاصل کرتے رہے۔ان کے والد کی آنکوں میں اپنے بیٹے کی کامیابی کے خواب سمائے ہوے تھے۔غریب ہونے کے باوجود ان کے والد نے ان کی پڑھائی کے اخراجات پارٹ ٹائم ملارمت کر کے پورے کیے۔ان کے والد جیسے تیسے کر کے ان کی انٹر کک ترعلیم مکمل کروائی ۔جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ انٹر کے بعد میں نے اپنے والد کو آگے تعلیم جاری رکھنے سے صاف انکار کر دیا تھا،ان کے والد کچھ لمحے مایوس ہوے اور جہانزیب خان کے مطابق شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع دیا ،جہانزیب خان کو گرافکس ڈیزائینر کا شعبہ اپنے مطابق بہتر لگا اور یہ ارینہ ملٹی میڈیا سے گرافکس ڈیزائینگ میں مہارت حاصل کرنا چاہتے تھے،مگر ارینہ ملٹی میڈیا کی فیس ان کی پہنچ سے باہر تھی ۔ان کے والد نے اپنے بیٹے کی دلچسپی دیکھتے ہوے کسی سے اُدھار لے کر ان کی فیس جمع کروائی۔
جہانزیب خان نے صرف دو مہینے میں ہی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھنا شروع کر دیے تھے۔انھوں نے شیپ گلوب سافٹ ویئر ہاوس میں گرافکس ڈیزائینگ کی انٹرنشپ کر کے اپنی خوبیوں کو مذمضید نکھارا۔جہانزیب خان نے اپنے والد کی مالی مدد کرنے کے لیے آن لائن شروع کیا ۔انھوں نے آن لائن کام فری لانسر پر شروع کیا ،اور اپنے والد اور اپنے خاندان کی مدد کی۔
جہانزیب خان کا فری لانسر پر پھلا کونٹیسٹ دس ڈالر کا لگا،پھر آہستہ آہستہ کم سے کماتے رہے۔ ڈیزائینگ کی دنیا میں ان کا ایک اچھا نام ہے۔ان کی اعلی کارکردگی کی وجہ سے انھیں پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت انھیں گرافکس پڑھانے کا موقع ملا۔انھوں نے بطور استاد اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ باخوبی سے انجام دیے ، اور میں بھی ان کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد ہوں۔یہ مجار کے بہت ہی اچھے دکھائی دیے۔ان کی باتوں میں اکشر مزاح موجود ہوتا ہے۔ان کا لباس نہایت ہی سادہ ہوتا ہے۔ ان کی چال ڈھال اور بات کرنے کا انداز بہت ہی سادہ ہے۔
گرافکس ڈیزائینگ کی دنیا میں انھیں مہارت حاصل ہے،ان کے ڈیزائن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔یہ گرافکس ڈیزائینگ کی دنیا میں JK Designing کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ان کے ڈیزائن نہایت ہی سادہ اور پُر کشش ہوتے ہیں۔بہت ہی کم عمر میں انھوں نے اپنا نام اپنے کام کی بدولت بنایا ہے ،صرف ان کی عمر ۲۰ سال ہے۔
Name: Muhammad rafay khan
Roll:2k14/Mc/140
Class: Bs Part 3

No comments:

Post a Comment