Wednesday 10 August 2016

ٹرک آرٹ - پاکستان کی پہچان

Requirement is 600 plus words.  its 540. Feature is reporting based.  But this piece is not. some attributions (quotes). Some part of it seems copy paste


فیچر
ٹرک آرٹ - پاکستان کی پہچان
سدرہ خالد
بی-ایس-ااا-120
 
ہر ملک کی ایک پہچان ہوتی ہے جو اسے دیگر ممالک سے منفرد بناتی ہے۔ وینس اپنے میٹاڈور "ناو ¿" اور پانی پر مبنی ایک شہر کی وجہ سے مقبول ہے، ترکی مساجد اور مینار اور اسپین اپنے میٹاڈور سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔
۔  
پاکستان جس شاہکار سے دنیا بھر میں مقبول ہے وہ اسکا اپنا ٹرک آرٹ ہے۔ 
پارٹیشن کے بعد تاجران برادری "لوگو" کا استعمال کرتے تاکہ اس سے انکے ٹرکوں یا بسوں کو توجہ مل سکے۔ اور ان کا بزنس آگے بڑھ سکے۔ آہستہ آہستہ ٹرک مالکان نے رنگوں کی مدد سے اپنی گاڑی کو سجانا شروع کیا۔ ٹرک کے بمپر پہ گھنٹیاں لگائیں کہ جب ٹرک چلے تو فضا میں اسکی آواز بلند ہو۔ ٹرک مالکان چاہتے ہیں کہ ان کا ٹرک اوروں کے ٹرکوں سے منفرد نظر آ? اور اس کے لیے وہ زیادہ پیسہ خرچ کرنے میں کنجوسی نہیں دکھاتے۔ 
ٹرک سجوانا ان کا شوق ہے۔ ہزاروں روپے خرچ کر کے یہ شوق وہ پورا کرتے ہیں۔ اور اسی شوق کی بدولت پاکستان کے عام آرٹسٹوں نے دنیا کے نامور آرٹسٹوں میں خود کی الگ ایک پہچان بنائ۔
ٹرک مالکان کے لیے ان کا ٹرک ان کی دلہن ہے۔ جس طرح دلہن کو سجانے کے لیے محنت لگتی ہے بلکل اسی طرح ایک ٹرک کو سجایا جاتا ہے۔ 
پاکستان کے ٹرک آرٹسٹ دو طریقوں سے ٹرک کو سجاتے ہیں۔ یا تو وہ پینٹنگ کرتے ہیں جس میں پھولوں کا کولاج ، مچھلی ، پہاڑ درخت ، کسی شخصیت کی تصاویر نمایاں کرتے یا پھر چرند پرند کینوس سے نکلتے ہیں۔
  
اور دوسرا ڈیکوریشن پیس ہے۔ اس میں مختلف میٹل شیٹز کا استعمال ہوتا ہے جسے ہتھوڑے کی مدد سے شکل دی جاتی ویلڈینگ کر کے ٹرک پہ لگایا جاتا ہے۔ چین ، پینڈنٹ، اسٹڈز، شیشہ،چمک پٹی، جھالریں، لکڑی، وڈن بلاکس اور وڈن کٹس ٹرک کی خوبصورتی ابھار دیتے ہیں۔ 

  
ٹرک آرٹ کو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت ملی کہ دوسرے ممالک میں پاکستانی ٹرک نمائش کے لیے میوزئیم میں رکھا گیا ہے جسے لوگ اور سیاح پیسے دے کر دیکھنے آتے ہیں
۔




 ہم خوشنصیب ہیں جو اس آرٹ کو اپنے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
ٹرک ڈرائیور کا ٹرک ادھورا ہے اس آرٹ کے بنا۔ 
دبئی کے روڈ کی شان اگر پولیس کی گاڑی لیمبورگھنی ہے 
تو پاکستان کے روڈ کی شان اسکا فخر اپنا ٹرک ہے۔ 

ٹرکوں پہ نمایاں ہونے والے ڈیزائن یا تو علاقائی ہوتے ہیں یا مذہبی۔ ہر صوبے کا الگ ڈیزائن ہے اور الگ مرکز۔ سندھ کا کراچی ہے تو بلوچستان کا کوئٹہ، پنجاب کا لاہور ہے تو پختونخواہ کا پشاور۔ 
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پلاسٹک کے کام کی اہمیت ہے۔
جسے انتاہی نفاست اور سلیقے سے دستکار شیٹز کو کاٹتتے ہیں۔سٹینلیس سٹیل مور ڈیزائن پنجاب میں مقبول ہیں

کراچی اونٹ کی ہڈی سے بنے زیورات میں مہارت رکھتا ہے۔ جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں سادہ ٹرک کو ترجیح دی جاتی ہے۔
پاکستان کا ٹرک آرٹ اپنے اس منفرد خوبی کی وجہ سے ایشیائ کا مقبول ترین اور زیادہ پذیرایءپانے والا آرٹ بن چکا ہے۔ جو پاکستان کے لیے فخر کا سبب ہے۔

These fotos are used only for academic purpose

No comments:

Post a Comment