Wednesday 10 August 2016

Haji SIddique successful trader

foto is must. Personality is too weak, and so also its description. U have to find out some interesting aspects of personality. what is his contribution to society?


حاجی محمد صدیق کامیاب تاجر
پروفائل 
حور لائیبہ 
Roll: 2k14/MC/172
حاجی محمد صدیق کاروباری لوگوں کے لیے ایک مثالی انسان ہے۔ حاجی محمد صدیق کی پیدائش ۹۲۹۱ءمیں ہندوستان کے مشہور اور بڑے صوبے راجستھان کے ضلع گنگانگر میں ہوئی۔ بندوستان میں حاجی محمد صدیق کا خاندانی پیشہ زمینداری اور تجارت تھا۔ حاجی محمد صدیق نے دوشادیاں کی۔ ۴۴۹اءمیں جب ان کی عمر ۵۱سال تھی تب ان کا پہلا نکاح ہوا۔ حاجی محمد صدیق نے۵۶۹اءمیں انڈیا سے ہجرت کی اور پاکستان آگئے۔ پاکستان آنے کے بعد حیدر آباد میں انہوں نے سندھ نیشنل اسٹور میں ملازمت کی۔۰۲ سال تک سندھ نیشنل اسٹور میں ملازمت کی ۰۷۹اءمیں حاجی محمد صدیق نے اپنا ذاتی کاروبار صدیق بیڈنگ کے نام سے شروع کیاجوتاحال جاری ہے ۔ اﷲ پاک نے ان کے کاروبار مےں اتنی برکت دی کہ اب ان کے بچوں کے بچے اسے سنبھال رہے ہےں۔ حاجی محمد صدیق کی پہلی بیوی کا انتقال گردے فیل ہوجانے کی وجہ سے ہو ا۔ حاجی محمد صدیق نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ۲۸۹۱ءمیں دوسرا نکاح کیا۔حاجی محمد صدیق نے۲۰۰۲ءمیں سائیٹ حیدر آباد میں ماڈرن نامی ٹیکسٹائل مل جو بیس ایکڑ پر خریدی تھی وہ شہر حیدر آباد اور سائٹ کے علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت تاحال جاری ہے۔
۵۰۰۲ءمیں سائٹ کوٹری میں آئل فیکٹری یاسین انٹرپرائزز کے نام سے خریدی یہ فیکٹری دس ایکڑ رقبے پر ہے۔ حاجی محمد صدیق بچپن میں شوخ اور شریر تھے۔ ان کے کھیل شرارتیں اور توڑ پھوڑ کرنا تھا ۔حاجی محمد صدیق نے اپنی جوانی میں کبھی وقت ضائع اور برباد نہیں کیا بلکہ اپنی جوانی اور نوجوانی دونوں میں کروبار پر بھر پور توجہ دی اور محنت کی۔مجھے سب کی طرح خوبصورتی اور خوبصورت لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ لیکن میں کبھی حسن کے پیچھے نہیں بھا گا۔ کیونکہ حسن بھی ہے فانی ۔اﷲ پاک کا کرم رہا ہے میں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں نہ شراب پی اور نہ آوارگی کی ، بس ایک ہی دھن تھی کہ تجارت میں نام پیدا کروں چنانچہ میرے کامیاب تاجر اور صنعت کار اہل ثروت بننے میں مولا کریم نے فضل و کرم کے علاوہ میری دونوں بیویوں کا بڑا حصہ ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو سونے کا نوالہ کھلایا ہے مگر ہمیشہ شیر کی آنکھ سے دیکھا ہے۔میں اپنے بچوں خصوصاً لڑکوں کے لیے بڑا سخت گیر رہا ہوں۔میں نے اپنی تجارتی زندگی میں دوستانہ تعلقات رکھنے میں بھی بہت احتیاط رکھی کیونکہ انسان کی کامیابی اور ناکامی میں سب سے زیادہ اثرات دوستوں ہی کے پڑتے ہیں ۔اچھے دوستوں سے ہمیشہ اچھائی ملتی ہے۔اور برے دوستوں سے ہمیشہ برائی ملتی ہے ۔ایک باردوستی کرنے کے بعد ان سے مستقل دوستی رکھنے کی کوشش کریں۔ بار بار دوستی توڑنا ایک کمزور اور غیر مہذب دل کا مظہر ہوتا ہے۔ اچھا دوست زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔کم دوست بنائیں بلکہ بہت کم، آپ کے سبھی دوست ایسے ہوں جنہیں آپ جگری دوست کہہ سکیں۔ حاجی محمد صدیق کو سفید اور آف وائٹ کلر کا لباس بہت پسند ہے۔لباس میں انہیں کرتہ، پاجامہ، شلوار، پینٹ شرٹ اور جناح کیپ شروانی ہمیشہ سے پسند رہی ہے۔حاجی محمد صدیق نے تجارت کے میدان میں مسلسل محنت اور جہد و جہد کو اپنایا ہے۔ میں کبھی سخت محنت سے نہیں گھرایا میں صبح پانچ بجے اٹھتا تھا وہ سادہ سا اصول جس نے میری ذاتی زندگی بدل دی اور مجھے خدا اور محنت پر یقین تھا۔یہ قانون ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہر کام واقعہ حادثہ، خوشی، غمی ، ناکامی، کامیابی وغیرہ کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ کامیابی یا ناکامی کسی حادثہ کے نتیجے میں نہیں آتی۔ بلکہ کامیابی کی تو پیشن گوئی بھی کی جاسکتی ہے۔کیونکہ کامیابی راستے سے نشان چھوڑ جاتی ہے اور ان راستوں پر چل کر کوئی بھی شخص کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ حاجی محمد صدیق ایک محب وطن تاجر ہے انہوں نے سیاست میں عملاً کبھی حصہ نہیں لیا۔ کامیاب بزنس مین بننے میں اچھی صحت اور تندرستی کا ہونا لازمی ہے کیونکہ صحت ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
حاجی محمدصدیق کا کا روباری شرافت اور نیک نامی میں بڑا نام ہے حاجی محمد صدیق پابندی وقت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں خدمت خلق بڑے ذوق و شوق اور راز داری سے کرتے ہیں۔ضرورت مندوں کی مدد حسب موقع دل کھول کرکرتے ہے۔ ۵۰۰۲ءمیںصدر حیدر آباد مین فینسی کپڑے کی رنگولی کے نام سے کاروبار شروع کیا۔ اور اس کے بعد ۷۰۰۲ءکراچی میں صدیق فیبرکس کے نام سے کاروبار شروع کیا ۔ اور ۰۱۰۲ءمیں ڈاکٹر لائن صدر میں چیمبر کے نام سے کمرشل پلازہ بنایا۔حاجی محمد صدیق نے کبھی شعیر و شاعری نہیں کی۔مگر انہیں اتنا ذوق ہے کہ اچھے اور نا مقصد اشعار چاہے حمد کے ہو ، نعت کے یا غزل کے یا اردو یا پنجابی ہو ان کو خوب پسند ہے۔ حاجی محمد صدیق کے پسندیدہ شعر
یہاں کام کرو ایسا جو آئے وہاں کام
آجائے خدا جانے کب موت کا پیغام
حاجی محمد صدیق صاحب بڑے خاموش طبع اور متین انسان ہیں۔تکبر اور بڑائی کی انہیں ہوا تک نہیں لگتی حاجی صاحب طبعاً سنجیدہ رہتے ہوئے بھی خوش مزاج ہیں۔ نظم و ضبط کے معاملے میں سخت گیر ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے جناب حاجی محمد اسحاق کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ میرے والد صاحب میرے محترم استاد بھی ہیں۔میرے والد ایک انسان دوست اور اہل خدمت کی حیثیت سے سندھ بلکہ پاکستان میں مشہور ہیں۔اﷲ پاک سے دعا ہے کہ اﷲ حاجی محمد صدیق صاحب کو صحت تندرستی ، عافیت، استقامت، اور درازی عمر عطا فرمائے(آمین)۔
Profile: Haji Muhammad Siddique
By: Hoor-e-Laiba

No comments:

Post a Comment