Wednesday 10 August 2016

ڈاکٹر سلار راجپوت پروفائل

بڑوں کی باتیں ماننے کی تلقین کرنے والے ڈاکٹر سالار

 بڑوں کی بات مانیں کیوں کہ ہمارے بڑے کبھی کوئی غلط فیصلہ نہیں کرتے (ڈاکٹر سلار راجپوت)۔
پروفائل 
 سمرہ شیخ

حیدرآباد کے ایک نامور ڈاکٹر مختیار راجپوت کے بیٹے ڈاکٹر سالارراجپوت ہیں جو ای ۔این۔ ٹی کے اسپیشلیسٹ ہیں۔ 22ستمبر1981 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ پرائمری سے لے کر تیسری جماعت تک پبلک اسکول میں پڑھا اور پھر بونا وینچر میں چلے گئے وہاں سے آٹھویں جماعت مکمل کرکے واپس پبلک اسکول آئے اور وہی سے اپنی بارہویں جماعت پری میڈیکل میں مکمل کی سندھ یونیورسٹی میںداخلا لیاجہاں اس ٹائم آئی ٹی کانیاءنیاءشعبہ کھلا تھا لیکن چھ ماہ بعد وہاں سے میڈیکل سے تعلق رکھنے والے طالبات کو کمپیوٹر سائنس کے شعبہ میں منتقل کیا گیا ۔ان میںڈاکٹر سالار بھی شامل تھے وہاں سے چھ ماہ گزارنے کے بعد آپ نے لیاقت یونیورسٹی جامشورو میں سیلف فائننس کی سیٹ لی اور اپنا M.B.B.Sمکمل کیا۔
 آپ بہت ہنس مکھ اور بہت گڑ بڑ کرنے والے لڑکے تھے مطلب شرارتوں سے بھرپور۔۔یونیورسٹی کا سفر ڈاکٹر سالار کے لیے کہیں نہ کہیں سنجیدہ بھی ہوگیا جس کی وجہ سے اب وہ ایک ای۔این۔ٹی اسپیشلسٹ کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔

کہتے ہیں جوانی دیوانی ہوتی ہے اسی جوانی میں ہم ان چیزوں سے گزر جاتے ہیں جو ہمیں وقت اچھی لگ رہی ہوتی ہیں اور بعد میں وہی ہمیں جینے میں مدد دیتی ہیں ۔ ڈاکٹر سالار کو بھی اسی دیوانی نے دیوانہ رکھا اور فائنل مکمل ہوتے ہی وہ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے کام میں سنجیدہ ہوگئے ۔
ڈاکٹر سالار کو ای۔این۔ٹی کے شعبے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی انہوں نے ڈاکٹری کے ہر شعبے میں ہاﺅس جاب کی لیکن ای۔این۔ٹی میں نہیں کی کیوں کہ اس پیشے میں ڈاکٹر سالار کے والد صاحب بھی ہیں اور دو بھائی بھی ۔لیکن وہی بات جو آپ چاہے ضروری نہیں کہ وہ سب ہوجائے ۔جو ہمارے نصیب میں ہو اور جو ہمارے بڑے فیصلہ کریں وہی فیصلہ سب سے لاجواب ہوتا ہے جب ہی ڈاکٹر سالار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد کی بات مانی اورای۔این۔ٹی میں ہی اسپیشلائزیشن کیا تو آج ہر چیز میرے قدموں میں ہے۔ ڈاکٹر سالار کا مزید یہ کہنا ہے کہ آج کل کے نوجوان لڑکوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے والد کی عزت کریں ان سے آنکھوں میں آنکھ ملا کر بات نہ کریں اور ان کی بات کو رد نہ کریں جب ہی آپ ایک کامیاب شخص اور ایک اچھے انسان بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سالار بہت ہی باتونی اور ہنس مکھ شخص ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سب اسی طرح ہنسی خوشی رہیں ۔ان کے پاس معلومات کا کافی ذخیرہ ہے ۔ ہر چیز پر نظر گہری نظررکھتے ہیں۔سینیئراینکر کامران خان ان کے فیوریٹ ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی بہت معلومات رکھتے ہیں۔ بلیو،اورنج ، لیمن انکے مزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔کھانے کی بات کریں تو اس میں انہیں پائے اور سبزی میں کریلا پسند ہے۔ سیاسی معلومات بھی رکھنے کا شوق ہے لیکن پارٹیز میں شامل ہونے کانہیں۔ 
آپ سیول ہسپتال میں بھی ایک سال رہے پھر اسرٰی یونیورسٹی میں 2009میں آئے ۔آپ کو پانچ سال کا ٹیچنگ ایکسپیرینس بھی ہے اور آپ اسرٰی یونیورسٹی میں ابھی بھی لوگوں کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔
ڈاکٹر سالار ایک زندہ دل شخص ہیں انہوں نے کہا کہ میری ایک نصیحت ہے اُن طلباءکو جو M.B.B.S کررہے ہیں وہ روز جوس پیا کریں اور باقی سب کے لیے ایک اور بات کہ اپنے ماں باپ اور اپنی بہنوں کا خوب خیال رکھیں کبھی والدین سے اونچی آواز میں بات نہ کریں ان کا ادب کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے آپ بہترین رول ماڈل ثابت ہوں۔

No comments:

Post a Comment